Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل سعودی عرب کے آسمان پر ’سپر مون‘

زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے یہ 14 فیصد بڑا نظر آئےگا۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے آسمان پر کل 13 جولائی کو سب سے بڑا چاند جسے ’سپر مون‘ کہا جاتا ہے، کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ یہ اس  سال کا تیسرا بڑا سپر مون ہے جو رات بھر دیکھا جاسکے گا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرۃ نے کہا کہ چاند مکہ مکرمہ وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر  5 منٹ پر ظاہرہو گا جو زمین سے  3 لاکھ 57 ہزار  263 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔
مزید پڑھیں
ابو زاہرۃ نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یہ طلوع آفتاب کے دوران ہمارے سیارے کے ماحول کی وجہ سے نارنجی رنگ کا بھی ہوسکتا ہے جہاں سے چاند سے منعکس ہونے والی سفید روشنی نظر آتی ہے۔
ابو زاہرۃ کا کہنا ہے کہ چاند مکہ  وقت کے مطابق رات 9 بجکر 37 منٹ پر مکمل ہوجائے گا اور آدھی رات کے وقت یہ زمین سے کم دوری پر ہونے کی وجہ سے دیوہیکل شکل میں نظر آئے  گا۔ اسی وجہ سے  اسے سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کل چاند اپنے حجم سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
جولائی کا سپر مون جسے ’بک مون‘ بھی کہا جاتا ہے زمین سے قریب تر ہونے کی وجہ سے آسمان پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: