Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری فیس کی ادائیگی میں مبینہ غبن: اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخ رشید کو طلب کرلیا

معاملہ کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن نے لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں روپے کے مبینہ غبن کی تحقیقات کے لیے سابق وفاقی وزیر داخلہ طلب کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی جانب سے جاری طلبی کے نوٹس کے مطابق لائف ریزیڈنشیا اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کو فروخت کی گئی زمین کی فیس کے حوالے سے کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لائف ریزیڈنشیا اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کو فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں مبینہ طور پر خوردبرد کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے معاملہ کی مزید تحقیقات کے لیے شیخ رشید کو 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کو زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
معاملہ کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن نے لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر کے ایک ترجمان کے مطابق شیخ رشید احمد لاہور میں 14 جولائی دوپہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
اس حوالے سے وہ مذکورہ پریس کانفرنس میں اپنا موقف بیان کریں گے۔

شیئر: