Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے حجاج میں تحائف کی تقسیم

’حجاج کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے‘ کے تحت تحائف تقسیم کیے گئے۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)
مکہ مکرمہ میں شاہ عبدالعزیز غلاف کعبہ کمپلیکس کی انتظامیہ کی جانب سے حجاج کرام میں تحائف کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 
کمپلیکس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’حجاج کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے‘ کے عنوان سے مہم کے تحت کمپلیکس میں آنے والے زائر حجاج کرام میں تحائف کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔  

حجاج نے تحائف پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)

کمپلیکس کے انڈرسیکریٹری عبدالحمید بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ مملکت کی اعلی قیادت کے پیش نظر حجاج کی خدمت ہے اسی نظریے کو مقدم رکھتے ہوئے حجاج میں تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔ 
تحائف کی تقسیم کے موقع پر شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے جن میں کمپلیکس کے نگراں انجیئنر فارس المطرفی، ڈائریکٹر جنرل فیصل صالح مدنی بھی شامل تھے۔ 
حجاج کرام نے کسوہ  فیکٹری کی جانب سے ملنے والے تحائف پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: