Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں نیٹ فلکس کی کون سی سیریز زیادہ دیکھی جا رہی ہیں؟

’شی‘ سیریز پاکستان میں نیٹ فلیکس پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے (فوٹو: نیٹ فلیکس)
یوں تو ہر روز ہی کوئی نہ کوئی سیریز، فلمیں اور ڈاکومنٹریز ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہیں لیکن جب چھٹیوں کے دن آئیں تو نیٹ فلیکس پر نئی سیریز کے نئے سیزن کے درمیان کافی مقابلہ دیکھنے کو آتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ پاکستان میں نیٹ فلیکس کی کون سی سیریز ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

1: سٹرینجر تھنگز

سٹرینجر تھنگز کے چوتھے سیزن کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔
سٹرینجر تھنگز کی کہانی امریکہ میں موجود افسانوی قصبے ہاکنز میں رہنے والے چھ دوستوں، ان کی فیملی اور ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جنھیں عجیب الخلقت مخلوق اور واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سٹرینجر تھنگز پاکستان میں نیٹ فلیکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

2: شی

شی سیزن ہندی زبان کی سیریز ہے جس کا دوسرا سیزن جون 2022 میں ریلیز کیا گیا ہے۔
سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بالی وڈ کے لکھاری امتیاز علی نے لکھا ہے۔
اس سیزن کی کہانی ایک پولیس کانسٹیبل کے گرد گھومتی ہے جو خفیہ طور پر ممبئی میں رہ کر کام کرتی ہے۔
شی سیریز پاکستان میں نیٹ فلیکس پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

3: دی لانگسٹ نائٹ

دی لانگسٹ نائٹ ہسپانوی زبان کی 2022 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر نوعیت کی سیریز ہے۔
دی لانگسٹ نائٹ کی کہانی نفسیاتی مریضوں کی جیل میں رہنے والے ایک قاتل کے گرد گھومتی ہے۔
دی لانگسٹ نائٹ پاکستان میں نیٹ فلیکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

4: دی ایمبریلا اکیڈمی

دی ایمبریلا اکیڈمی کے  نئے سیزن اور سٹرینجر تھنگز کے نئے سیزن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔
اس سیریز کی کہانی پر اسرار طور پر پیدا ہونے بچوں کے گرد گھومتی ہے جنھیں ایک ریئس پال کر دنیا کو بچانے کا کام لیتا ہے۔
دی ایمبریلا اکیڈمی پاکستان میں نیٹ فلیکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

 5: ونکینزو

20 اقساط پر مشتمل جنوبی کوریا کی یہ سیریز شائقین کو بہت پسند آرہی ہے۔
ونکینزو نامی سیریز کی کہانی ایک کوریائی اطالوی وکیل کے گرد گھومتی ہے جو مافیا کے ساتھ کام کرتا ہے۔
ونکینزو سیریز پاکستان میں نیٹ فلیکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

شیئر: