Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل کے الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو عزت ملی ہے: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ ’شہباز شریف اب سی ڈی اے کے وزیراعظم رہ گئے ہیں‘ (فوٹو: اے پی پی)
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’کل کے ضمنی انتخاب سے اسٹیبلشمنٹ کو عزت ملی ہے۔‘
پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ’شہباز شریف اب صرف سی ڈی اے کے وزیراعظم رہ گئے ہیں، اسی ہفتے اسمبلیاں توڑ دیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’لکشمی چوک پر ن لیگ کا جنازہ نکلا ہے۔ جتنی جلدی قومی اسمبلی کا الیکشن ہو پاکستان کے لیے اتنا بہتر ہے۔‘
شیخ رشید کے بقول آصف زرداری نے ن لیگ کو ختم کر دیا، آصف زرداری خود صدر اور بیٹے کو وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جو ملک کے خلاف ہو۔‘
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ’اس حکومت نے قومی اسمبلی سے خوفناک کام لیے ہیں، چار سو ٹیکسٹائل ملیں بند ہو گئیں۔ عمران خان سب کو گھر بھیج کر جائے گا۔‘
شیخ رشید نے بتایا کہ نیب ترامیم کے خلاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کل سپریم کورٹ جاؤں گا۔‘

شیئر: