Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 4.25 روپے اضافے کے بعد 215.19 روپے ریکارڈ کی گئی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر کو نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 215.19 روپے رہی۔
چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ کے مطابق ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کی وجہ 'اس کی کی طلب میں اضافہ ہے۔ امپورٹ بل میں اضافہ اپنی جگہ رپورٹ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ اخراجات میں کمی ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔‘
ظفرپراچہ کے مطابق ’آج کا دن پاکستانی معیشت کے لیے بہت مشکل رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 214 روپے رہی جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں یہ 215 روپے سے زائد رہا۔‘
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نسبتا سستا جب جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں مہنگا ہونے کی وجہ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی طلب نہیں جب کہ سارا کام انٹربینک مارکیٹ میں ہو رہا ہے۔ حکومت کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے، یہی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ ہے۔‘
اوپن مارکیٹ میں 18 جولائی کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 55.5 اور قیمت فروخت 56.3 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 57 اور قیمت فروخت 58 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 246 اور قیمت فروخت 249 روپے رہی۔
فاریکس ذرائع کے مطابق ابتدائی کاروباری عمل کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.05 روپے بڑھ کر 212 روپے رہی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 15 جولائی کو ڈالر کی قدر 210.95 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
قبل ازیں جمعرات 14 جولائی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 210.10 روپے سے کم ہو کر 209.80 روپے پر پہنچی تھی۔

شیئر: