Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر فرانس پہنچ گئے

فرانس میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات کا نمبر 35 واں ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر فرانس پہنچے ہیں۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال پیر کو صدارتی محل میں صدر ایمانویل میکخواں نے کیا۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق صدر شیخ محمد اور ایمانویل میکخواں نے صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی، مستقبل کی توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ تعامل اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر بات چیت گی۔
دو روزہ دورے کے دوران فرانس اور یو اے ای کی قیات دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور ثقافت، تعلیم اور سپیس کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات یو اے ای کے قیام کے وقت سے ہیں جب فرانسیسی پٹرولیم کمپنی ٹول یو اے ای میں تیل تلاش کر رہی تھی۔ یہ تعلقات مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے 1976 میں ہونے والے دورہ فرانس سے اور مضبوط ہوئے۔
فرانس متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے والے اہم ممالک میں سے ہیں۔ امارات میں فراس کی براہ راست سرمایہ کاری 2020 کے آخر تک 2.5 بلین یورو تھی۔
فرانس میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات کا نمبر 35 واں ہے۔
 

شیئر: