Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 2 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ، 1386 نئے مریض

کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد  2325 ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کورونا سے پیر کو کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد  2325 ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق کورونا کے  1386 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک متاثرین کی کل تعداد  974802 ہوچکی ہے۔
کورونا سے شفایاب ہونے والے  1382 رہے اس طرح اب تک صحت یاب افراد کی تعداد 955076 تک پہنچ گئی ہے۔
امارات کی وزات صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 201623 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: