Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سے باہر پاسپورٹ گم ہونے پر ڈپلیکیٹ پرآ سکتے ہیں؟

گم شدہ پاسپورٹ کے بارے میں مصدقہ رپورٹ پیش کرنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے مرکزی کمپیوٹرمیں غیر ملکی کارکنوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہوتا ہے ۔
سسٹم میں کارکن کا اقامہ نمبر انکے پاسپورٹ کے تمام تفصیلات ودیگر معلومات فیڈ ہوتی ہیں۔ 
۔۔۔  پاسپورٹ کی تجدید کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’چھٹی کے دوران پاسپورٹ ایکسپائرہوگیا نئے پاسپورٹ پرمملکت آسکتے ہیں ؟ ‘ 
اس حوالے سے جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ وہ غیرملکی افراد جو اپنے ملک چھٹی پرجاتے ہیں انکے لیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کی کم از کم مدت 6 ماہ ہو۔ 
مملکت سے خروج وعودہ پرجانے والے کا پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو اس بات کا واضح ثبوت مہیا کرنا ہوگا کہ پاسپورٹ گم ہوگیا جسکے لیے اپنے علاقے کی پولیس رپورٹ جو امیگریشن کے ادارے سے مصدقہ ہوبھی پیش کرنا ہوتی ہے۔ 
ایسے افراد جن کے پاسپورٹ بیرون مملکت رہتے ہوئے  گم ہوجاتے ہیں انہیں چاہئے کہ مملکت پہنچنے پرمحکمہ امیگریشن میں اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ انکا پاسپورٹ گم ہوگیا ہے اور وہ نئے پاسپورٹ پرمملکت آئے ہیں۔ 
ایسے افراد جو متبادل (ڈبلیکیٹ) پاسپورٹ پرمملکت آتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ سعودی عرب آنے کے بعد جوازات کے کسی بھی دفتر سے اپائنٹمنٹ حاصل کریں بعدازاں اپنے اسپانسر کے ذریعے نئے پاسپورٹ کا اندراج جوازات کے سسٹم میں کرائیں جسے عربی میں نقل معلومات کہا جاتا ہے۔ 
نئے پاسپورٹ کی انٹری اسپانسر اپنے ’مقیم ‘ سسٹم کے ذریعے بھی کرسکتا ہے تاہم بعض اوقات سسٹم میں معاملہ اپ لوڈ نہ ہونے کی صورت میں ابشر کی سروس ’تواصل‘ پرجوازات کی جانب سے آنے والے پیغام کی فوٹوکاپی کرائیں اور جوازات کے دفتر سے رجوع کریں۔ 

نئے پاسپورٹ پرمملکت آنے کے بعد اسکی نقل معلومات کرانا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

خیال رہے پاسپورٹ کی نقل معلومات کے لیے نئے اورپرانے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور اقامہ کی کاپی بھی جمع کرانا ضروری ہےجبکہ اصل پاسپورٹ بھی جوازات کے اہلکارکو دکھایا جائے گا۔ 
پرانا پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں ایئرپورٹ پرانٹری کا ثبوت جوازات کو پیش کیا جائے گا۔ مملکت میں تمام افراد کا کمپیوٹرائز ڈیٹا محفوظ ہونے کی وجہ سے قانونی معاملات کافی آسان ہوگئے ہیں۔ 
 ۔۔۔ خروج وعودہ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’ فیملی ڈرائیوربیرون مملکت گیا ہوا ہے جہاں اس کا خروج وعودہ ایکسپائرہوگیا، کس طرح تجدید ہوگا؟ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ بیرون مملکت گئے ہوئے غیرملکی کارکن کا خروج وعودہ ایکسپائرہونے پراس کی مدت میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ 

بیرون ملک سے خروج وعودہ میں توسیع کے لیےفیس درست پورٹل میں جمع کرائیں(فوٹو، ٹوئٹر)

بیرون مملکت گئے ہوئے کارکن کے اسپانسرکے ذریعے خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ کرانے کے لیے سب سے پہلے مطلوبہ مدت کی فیس ادا کی جائے گی جس کے بعد جوازات کے ابشریا مقیم اکاونٹ کے ذریعے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی کمانڈ دی جائے۔ 
واضح رہے بعض افراد کی جانب سے یہ غلطی ہوجاتی ہے کہ وہ فیس جمع کراتے وقت اس امرکا خیال نہیں رکھتے اور وہ محض ’خروج وعودہ کی فیس‘ کے آپشن کو استعمال کرتے ہیں جبکہ مملکت سے باہر گئے ہوئے افراد کے لیے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کا اپشن استعمال کرنا چاہئےتاکہ اسی مد میں فیس جمع ہوجس کے بعد ابشر یا مقیم پرخروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے آپشن کی کمانڈ دی جائے۔ 

شیئر: