Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو پاکستانی اور ایک عرب خاتون نے پہلی بار کے ٹو چوٹی سر کر لی

نیلی حطار کا تعلق لبنان سے ہے تاہم وہ سعودی عرب میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلیں بڑھیں (فوٹو: عرب نیوز)
پہلی پاکستانی خواتین ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ پہلی سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی خاتون نیلی عطار نے بھی آج ہی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
الپائن کلب پاکستان کے مطابق نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ہیں۔
نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ہمراہ سرباز خان اور سہیل اختر نے بھی کے ٹو سر کی۔
الپائن کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ثمینہ بیگ نے جمعے کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی (8,611 میٹر) سر کی۔
تاہم ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی اور واحد پاکستانی خاتون ہیں۔
اس سے قبل سال 2013 میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔
خیال رہے کہ سال 2018 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) نے ثمینہ بیگ کو پاکستان کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔
اسی طرح عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے ٹو سر کرنے کا اعزاز پانے والی سعودی عرب میں پیدا ہونے والی کوہ پیما نیلی عطار کا لبنان سے ہے تاہم وہ سعودی عرب میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلیں بڑھیں۔

شیئر: