Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے شفایابی میں اضافہ، نئے کیسز میں کمی

گزشتہ 24 گھنٹے میں 338 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 338 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس وائرس مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 7 ہزار215 تک پہنچ چکی ہے۔
ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے 576 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 778 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نےسنیچر کو اس وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مہلک وائرس سے اب تک 9 ہزار 238 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا 142 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں  رکھا گیاہے۔
وزارت صحت کی جانب سے وائرس میں مبتلا ہونے والے نئے مریضوں کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کے روز ریاض میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 89 رہی جبکہ دوسرا نمبرجدہ کا ہے جہاں کووڈ میں 66 افراد پائے گئے۔
دمام میں نئے مریضوں کی تعداد 30 رہی ، مکہ مکرمہ میں 20 ، مدینہ منورہ میں 16 الھفوف میں 12 اور ابھا میں 13 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)

گزشتہ ایک روز میں ریاض میں سب سے زیادہ افراد اس مرض سے صحتیاب ہوئے جن کی تعداد 171 رہی جبکہ جدہ میں یہ تعداد 96 اوردمام میں 58 ، مکہ مکرمہ میں 42 ، الھفوف میں 29 ، مدینہ منورہ میں 27 اور ابھا میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 15 رہی۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں وزارت صحت کی ٹیموں نے 12 ہزار 258 کورونا کے ٹیسٹ کیے جن میں سے 338 میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

شیئر: