Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں کی جنگ بندی کی 277 خلاف ورزیاں

فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 12 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہو ئے ہیں۔ فوٹو کرائسز گروپ
یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد حوثی ملیشیا پر گذشتہ48 گھنٹوں کے دوران متعدد شہروں میں جنگ بندی کی 277 خلاف ورزیاں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا نے یمنی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کم ازکم 12 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہو ئے ہیں۔

حوثی باغیوں نے فوجی چوکیوں تک رسائی  کی کوشش بھی کی۔ فوٹو عرب نیوز

یمن میں ملٹری فورسز کے میڈیا سنٹر نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی حدیدہ  کے علاقوں میں 109 خلاف ورزیاں کی گئیں، حجہ میں 42 تعز میں 12، مارب کے جنوبی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں 24 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ حزم جوف میں سات ، الضالع قصبے میں چار اور صعدہ میں تین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
یمن میں موجود حوثی باغیوں نے مارٹر گولے داغے اور بھاری فائرنگ کرتے ہوئے مختلف فوجی چوکیوں پر گولہ باری کرتے ہوئے ان مقامات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔

شیئر: