Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  غلاف خانہ کعبہ کی تبدیلی ’سنیچر‘ کو

غلاف کعبہ کی تبدیلی میں 166 کاریگر انجام دیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سنیچر یکم محرم 1444ھ مطابق 30 جولائی 2022 کوغلاف کعبہ تبدیل کیاجائے گا۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہےکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام  166 کاریگر اور ہنر مند انجام دیں گے۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس غلاف کعبہ کی تبدیلی اپنی نگرانی میں کرائیں گے۔ 
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ سعودی قیادت خانہ کعبہ سے گہری عقیدت رکھتی ہے۔
مملکت کی قیادت اسلام اور اس کے پیرو کاروں کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہے۔
خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی مسلمانوں کے قبلے سے سعودی قیادت کی گہری محبت کا عملی ثبوت ہے۔ 
سیکریٹری سربراہ ڈاکٹر سعد المحمید نے کہا کہ سنیچر کے روز خانہ کعبہ سے پرانا غلاف اتارا جائے گا اور نیا غلاف چڑھایا جائے  گا۔
باب کعبہ کا پردہ بھی نیا ہوگا۔ خانہ کعبہ کے چاروں کونوں سے بیک وقت غلاف نیچے سے اوپر کی جانب لے جایا جائے گا اور پھرخاص طریقے سے اسے کسا جائے گا۔

شیئر: