Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1216 نئے مریض

کورونا کے 238015 نئے ٹیسٹ  کیے گئے ہیں۔ (فوٹو وام)
امارات میں کورونا سے جمعے کو کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ دو لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جمعہ 29 جولائی  2022 کو کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 1216 رہی اس طرح اب تک متاثرین کی کل تعداد  989220 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے 1159 رہے جس کے  بعد اب تک شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد  968209 ہوگئی ہے۔
کورونا سے جمعے کو کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کل اموات 2334 ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 238015 نئے ٹیسٹ  کیے جاچکے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: