Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر سے بدھ  تک مملکت کا موسم کیسا رہے گا؟

شہری دفاع نے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں موسمیات کے قومی  مرکز نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں کل سنیچر سے آئندہ بدھ تک گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش ہوگی۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل سنیچر سے بدھ تک جازان، نجران، عسیر اور باحہ ریجنوں میں درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوگی۔ اس دوران مکہ مکرمہ میں بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مشرقی ریجن، ریاض، القصیم اور حائل ریجن میں سنیچر سے منگل تک مسلسل بارش ہوگی۔ بوندا باندی سے لے کر درمیانے درجے تک کی بارش کا امکان ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ بارش سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ برفباری کے بھی امکانات ہیں۔  گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے  گی۔ 
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل سنیچر سے آئندہ بدھ تک بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کرلیں۔  
ذرائع ابلاغ سے تازہ صورتحال  معلوم کرتے رہیں۔ اپنی سلامتی کی خاطر شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی پابندی کریں۔ مختلف مقامات پر سیلاب آنے کا امکان ہے۔ 

شیئر: