Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری مارے گئے: امریکی حکام

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظوہری مارے گئے۔ 
اے پی  نے ایک سے زیادہ امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اتوار کو کابل میں القاعدہ کے ٹارگٹ کے خلاف کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشن کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
تاہم وائٹ ہاؤس میں تعینات حکام نے ظواہری کے مارے جانے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی بلکہ ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے ایک “کامیاب” انسداد دہشت گردی آپریشن میں ایک “اہم” القاعدہ ہدف کو نشانہ بنایا ہے اور اس میں کوئی سویلین اموات نہیں ہوئیں۔
واضح رہے 31 اگست کو امریکی فوج کے انخلاء کے وقت صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ ملک کے اندر یا کہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم افغانستان اور دیگر ملکوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ہمیں ایسا کرنے کی لیے زمینی جنگ کی ضرورت نہیں۔”
 انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ افواج زمین پر اتارے بغیر بھی دہشتگردوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

شیئر: