Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے کدوہ محلے کے رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا حتمی نوٹس

’جدول کے مطابق محلے کو گرانے کا عمل 15 محرم سے شروع کیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ رایل اتھارٹی نے  کہا ہے کہ مسفلہ میں کدوہ محلے کو گرانے کے لیے رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہاہے کہ ’رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا نوٹس اس سے پہلے بھی جاری کیا گیا تھا‘۔
’نئے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ محلے سے پانی اور بجلی آئندہ چند دنوں میں منقطع کردی جائے گی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’جدول کے مطابق محلے کو گرانے کا عمل 15 محرم سے شروع کیا جائے گا‘۔
’کدوہ محلے میں کل 686 مربع میٹر سے زیادہ کا رقبہ گرایا جائے گا جس کی تفصیل کا نقشہ جاری کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ محلے میں واقع مکانات کے مالکان کو معاوضہ دینے کے لیے عارضی دفتر قائم کیا گیا ہے جبکہ ویب سائٹ کے ذریعہ بھی اندراج ہوسکتا ہے‘۔
 

شیئر: