Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں سعودی مندوب نے 11 سال بعد منصب کو خیرباد کہہ دیا

’عبد اللہ المعلمی 2011 میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب مقرر ہوئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبد اللہ المعلمی نے 11 سال بعد منصب کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق المعلمی نے  ملک و قوم کی خدمت کے بعد اب ملازمت سے فراغت حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ عبد اللہ المعلمی 2011 میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب مقرر ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ میں سعودی وفد کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے عبد اللہ المعلمی کی 11 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی ہے۔
وہ وزارت خارجہ میں گزشتہ 30 سال سے سفارتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران متعدد عہدوں پر فائز رہے۔
اس سے قبل وہ 2007 سے 2011 تک بلیجئم اور یورپی یونین میں سعودی عرب کے سفیر رہے ۔

شیئر: