Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی سیٹھی اور شائے گِل کے پسوڑی کا ایک اور اعزاز، ’یہ دھن سوار ہے اور رہے گی‘

7 فروری کو ریلیز ہونے والے اس گانے کو یوٹیوب پر 30 کروڑ باردیکھا گیا۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
پاکستان کے کوک سٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیے جانا والا رواں سال کا سب سے مشہور گانا 'پسوڑی' نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
علی سیٹھی اور شائے گِل کے 7 فروری کو ریلیز ہونے والے اس گانے نے یوٹیوب پر 300 ملین یعنی 30 کروڑ ویوز اپنے نام کرلیے ہیں۔
اسی سلسلے میں منگل کے روز مائیکروبلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر علی سیٹھی نے گانے کی 30 کروڑ ویوز پورے ہونے پرایک پوسٹ کی جس میں لکھا ہے، ’300 ملین‘
پسوڑی گانے نے اتنی مقبولیت حاصل کی ہے کہ اس کے ریمیکس کو بھی یوٹیوب پر کروڑوں بار دیکھا گیا ہے۔
پسوڑی گانے نے جہاں یوٹیوب پر دھوم مچائی ہے وہیں رواں سال ریلیز ہونے والی مارول سیریز ’مس مارول‘ میں بھی اس گانے کو شامل کیا تھا۔
دنیا بھر کے عوامی مقامات پر یہ گانا سنا جارہا ہے جب کہ میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹیفائی پر یہ گانا 11 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔
پسوڑی گانے کے 300 ملین ویوز پورے ہونے پر علی سیٹھی کی انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔
عرفان خان کہتے ہیں کہ ’آپ کی موسیقی کی وجہ سے یہ ہوا ہے۔‘
وسن دھرا لکھتی ہیں کہ ’یہ گانا ہر قسم کے پیار کا حقدار ہے۔‘

آر جے کسنا نے لکھا ہے کہ ’یہ دھن سوار ہے اور رہے گی۔‘
دیچن اینگمو نامی ایک صارف نے کہا ہے کہ ’مبارک ہو، کچھ نہ کچھ اس گانے کے بارے میں واقعی جادوئی ہے۔‘
شباہا علی کہتی ہیں کہ ’اب تو علی سیٹھی بھی اس کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتے اور انھوں نے جو کلاس پسوڑی کی ترتیب دی ہے، یہ بہت اونچی ہے، یہ سب سے بہترین گانا ہے۔‘

شیئر: