Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچن تندولکر کی بیٹی بالی وڈ میں آنے والی ہیں؟

سارہ تندولکر کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں (فائل فوٹو: سارہ تندولکر انسٹاگرام)
ان دنوں معروف سابق انڈین کرکٹر سچن تندولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر خبروں میں ہیں۔
شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق سارہ تندولکر کی انسٹاگرام پر تصویروں میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور اب صارفین ان کے بڑے بالی وُڈ ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔
سنیچر کو سارہ تندولکر ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئی ہیں اور اب سوشل میڈیا صارفین اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں کہ کیا ان کی حالیہ آنیاں جانیاں اس لیے ہیں کہ وہ جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
سارہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ کافی سرگرمی سے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کا دل بہلانے کے لیے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سنیچر کو ممبئی ایئرپورٹ پر سارہ تندولکر اپنے سادہ لباس میں کافی باوقار لگ رہی تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

سارہ تندولکر نے سیاہ پاجامے کے ساتھ آف وائٹ کروشیے سے بُنی ہوئی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ ان کے چہرے پر ماسک تھا جبکہ ہاتھ میں ایک مہنگا بیگ بھی تھاما ہوا تھا۔
انسٹاگرام پر ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’یوں لگتا ہے کہ تندولکر چل رہا ہے۔ باپ اور بیٹی کی چال ایک جیسی ہے۔‘
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’سارہ بالی وڈ کی اداکاراؤں سے زیادہ خو بصورت ہیں۔‘
ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاید فلم میں آئیں گی، اس لیے کچھ دنوں سے تھوڑا زیادہ ہی کیپچر کیا جا رہا ہے ان کو۔‘

شیئر: