Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیسریا نے میرے پسندیدہ گانے پسوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی فلم کا گانا ’کیسریا‘ چارٹس پر اب پسوڑی سے آگے ہے۔ فوٹؐو: انسٹٓا عالیہ بھٹ
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی کو اپنا پسندیدہ گانا قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے گانے کیسریا نے ان کے پسندیدہ پاکستانی گانے پسوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ ’کیسریا گانا سیدھا پہلے نمبر پر چلا گیا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے پسوڑی کو پیچھے چھوڑا ہے جو کہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو 85 دنوں سے نمبر ون پر تھا۔‘
پاکستانی گانا پسوڑی کوک سٹوڈیو کی جانب سے 7 فروری 2022 کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے کچھ ہی دنوں میں شہرت کی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوامی مقامات پر سنائی دینے لگا۔
شائے گل اور علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کو صرف یوٹیوب پر ہی اب تک 29 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ دیگر میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بھی بہت اچھا پرفارم کر رہا ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسترا کا گانا کیسریا 17 جولائی کو ریلیز ہوا تھا جسے اب تک 8 کروڑ سے زائد افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔
تاہم کیسریا گانے کی شاعری بالخصوص ’لو سٹوریاں‘ والے بول پر مداحوں اور ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
 ٹریلر کے مطابق براہمسترا فلم کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو معجزاتی طاقتوں کا مالک ہے اور وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر کرشمے دکھاتا ہے۔
9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم براہمسترا میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن اور ناگ ارجنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیئر: