Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کے روز سپوٹیفائی پر ٹرینڈ کرنے والے گانے کون سے ہیں؟

سپوٹیفائی پر مختلف پاکستانی گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم سپوٹیفائی کو پاکستان میں متعارف ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تاہم اس کی مقامی مقبولیت خاصی بڑھی ہے۔
موسیقی پسند کرنے والوں کو نئے و پرانے گانے سننے کی سہولت دینے والا پلیٹ فارم نئے گلوکاروں اور موسیقاروں کو بھی متعارف کراتا ہے۔
سپوٹیفائی پر جہاں دن بھر پوری دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں گانے اپلوڈ ہوتے ہیں وہیں کئی گانے انٹرنیشنل اور لوکل ٹرینڈنگ لسٹ کا حصہ بھی بنتے ہیں۔ جمعرات کے روز پاکستان میں ٹرینڈ کرنے والے گانے کچھ یوں رہے۔

ڈاکو:

انڈین پنجابی گانے پاکستان میں غیر معمولی طور پر مقبول ہیں۔ شاید اسی وجہ سے چَنی نَٹن کا گانا ’ڈاکو‘ پاکستان میں سپوٹیفائی پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
گانے کو سپوٹیفائی پر اب تک 54 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

نو اَدر پلیس:

نو اَدر پلیس 28 جولائی کو ریلیز ہونے والا عمیر اور طلحہ انجم نامی نئے نوجوان سنگرز کا گانا ہے۔
اس گانے نے سات روز کے اندر یوٹیوب پر تین لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں جبکہ سپوٹیفائی پر یہ گانا دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
عمیر اور طلحہ کے اس گانے کو سپوٹیفائی پر ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

وٹامن ڈی:

فارث شفیع اور طلال قریشی کا 27 جولائی کو ریلیز ہونے والا گانا ’وٹامن ڈی‘ سپوٹیفائی پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
وٹامن ڈی ریپ طرز پر بنایا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

فوک لور:

’فوک لور‘ مشہور امریکی سنگر ٹیلر سوئفٹ کا نیا سٹوڈیو البم ہے جس کے کئی گانے سپوٹیفائی پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کا یہ البم ان کا آٹھواں سٹوڈیو البم ہے جس میں 16 گانے ریلیز کیے گئے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کا یہ میوزک البم پاکستان میں سپوٹیفائی پر چوتھے پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

شیئر: