Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ٹول ٹیکس، بیرونی عمرہ زائرین کتنی مرتبہ آ سکتے اور پاکستانیوں کی تنخواہ سے ریکروٹنگ لاگت سمیت سعودی عرب سے ہفتے بھر کی اہم خبریں

سعودی عرب میں ٹول ٹیکس کب سے اور پاکستان و انڈیا سے آنے والی موسمی لہر سے مملکت کے متاثر ہونے کی اپ ڈیٹس گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات رہے۔
ہفتہ رفتہ کے دوران سعودی عرب میں آئندہ مصنوعی بارش کہاں؟ خانہ کعبہ کے اطراف حفاظتی حصار کا خاتمہ بھی زیادہ دلچسپی سے پڑھا گیا۔

انڈیا اور پاکستان سے آنے والی موسمی لہر سے سعودی عرب متاثر

ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران ملک کے وسیع رقبے میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نےتوقع ظاہر کی ہے کہ ’ریاض، جازان، عسیر اور نجران میں موسلادھار بارش ہوگی‘۔
خبر کی تفصیل پڑھیں

ٹول ٹیکس سے متعلق  وزارت کی وضاحت

سعودی منسٹری ٓاف ٹرانسپورٹ اینڈ  لاجسٹک سروسز کےایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس لگائے جانے کی اطلاع درست نہیں۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

خانہ کعبہ کے اطراف حفاظتی حصار ختم کردیا گیا

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے زائرین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ’خانہ کعبہ کے اطراف جو رکاوٹیں حفاظتی تدبیر کے طور پر قائم کی گئی تھیں ایوان شاہی نے انہیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے‘۔
خبر کی تفصیل پڑھیں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پاکستانی عملے کی تنخواہ سے ریکروٹنگ لاگت نہ کاٹنے کا معاہدہ

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت  نے پاکستانی کارکنان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا معاہدہ کرلیا۔
سعودی سرکاری گزٹ ’ام القری‘ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ  دونوں ملکوں میں سے کسی بھی ملک کی ریکروٹنگ ایجنسیاں اور کمپنیاں  پاکستانی ملازمین کی تنخواہ سے ریکروٹنگ لاگت یا ملازمت فیس کاٹنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔ یہ ایجنسیاں اور کمپنیاں پاکستانی ملازمین کی تنخواہوں سے کسی بھی عنوان سے غیر قانونی  فیس وصول نہیں کرسکیں گی۔ ویزہ وصولی کی تاریخ سے  ایک ماہ کے اندر مملکت کے سفر میں آسانی پیدا کرنے کی پابند ہوں گی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

عمرہ پرمٹ میں تبدیلی ممکن نہیں: ترجمان وزارت حج

وزارت حج وعمرہ کے ترجمان ھشام سعید کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی ممکن نہیں، فی الحال عمرہ زائرین کی تعداد کے حوالے سے کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ترجمان سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کے پروگرام میں نئے عمرہ سیزن کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

بیرونی عمرہ زائرین سال میں متعدد بارآسکتے ہیں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا  ہے کہ بیرون مملکت سے زائرین ایک سال کے دوران  متعد بار عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج کے ٹوئٹر پرایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا تھا کہ ’کیا ایک سے زائد باربیرون مملکت سے عمرہ ویزے پرآیاجاسکتا ہے‘۔ 

مکمل خبر یہاں پڑھیں

مملکت میں مصنوعی بارش اب کہاں برسے گی؟

موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے جنوب مغربی بالائی مقامات پر مصنوعی بارش کے پروگرام  کے دوسرے مرحلے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مصنوعی بارش کا دوسرا مرحلہ طائف، باحہ، عسیر، جازان میں مکمل کیا جائے گا۔ چاروں علاقوں کے ساحلی مقامات پر بھی مصنوعی بارش ہو گی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سیامی بچوں کے آپریشنز میں مملکت سرفہرست

سعودی عرب نے سیامی بچوں کے آپریشن میں پوری دنیا میں نام پیدا کر لیا اور 52 کامیاب آپریشن کرکے پوری دنیا میں سرفہرست آ گیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے 1990 میں پہلی بار سیامی بچوں کے پیچیدہ اور نازک ترین آپریشن سے اپنے اس  مشن کا آغاز کیا تھا جو تین عشروں سے کامیابی کے ساتھ  آگے بڑھ رہا ہے۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: