Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’محرم میں عمرہ کریں، حرم میں بھیڑ نہیں‘

’ان دنوں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد بہت کم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں ان دنوں بھیڑ بہت کم ہے اور یہ عمرہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ بھیڑ سے بچتے ہوئے سکون و اطمینان سے عمرہ کرنے کے خواہش مند ہوں انہیں چاہئے کہ ان دنوں میں عمرہ بک کرائیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’محرم الحرام کے مہینے میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد بہت کم ہے جس کے باعث حرم میں بھیڑ نہیں‘۔
وزارت نے مسجد الحرام میں مطاف کی تین مختلف اوقات میں تصاویر شیئر کی ہے تاکہ اندازہ ہو کہ دن کے مختلف اوقات میں بھیڑ کی کیفیت کیا ہے۔

شیئر: