Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہران میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے کے لیے  خلیجی، برطانوی شراکت داری

’فری پورٹ گلف نامی کمپنی کو علاقائی ہیڈ کوارٹر کے طور پر قائم کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سٹی سکیپ نمائش کی سرگرمیوں کے دوران سعودی، خلیجی اور برطانوی فریقوں کے درمیان خصوصی شراکت پر دستخط کئے گئے ہیں جو عالمی سطح پر آؤٹ لیٹ مراکز کے انتظام میں معروف برطانوی کمپنی Freeport Retail کے ساتھ طے پائی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس شراکت کے تحت ’فری پورٹ گلف‘ نامی کمپنی کو علاقائی ہیڈ کوارٹر کے طور پر قائم کیا جائے گا اور مشرقی ریجن میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے فیشن آئی لینڈ آؤٹ لیٹکا آغاز ظہران شہر میں کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ مستقبل میں ریاض، جدہ اور خلیجی ممالک میں ملتے جلتے منصوبوں کے وسیع تر توسیعی سلسلے کی ابتدا ہے جو ریٹیل اور تفریح کے شعبوں میں اعلیٰ عالمی معیار سے ہم آہنگ ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں مشرقی ریجن کے میئر انجینئر فہد بن محمد الجبیر، میونسپلٹی کے انویسٹمنٹ ایجنسی کے وکیل انجینئر حمدان العرادی، فری پورٹ گلف کے سی ای او انجینئر خالد بن عبداللہ المہاشیر، برطانوی کمپنی Freeport کے سی ای او کرس کسٹنفور، فری پورٹ گلف کے شریک بانی اسامہ الخاجہ اور انجینئر حسام الکثیری نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں انجینئر خالد المہاشیر نے کہا کہ آج حاصل ہونے والی کامیابیاں اللہ کے فضل کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دیئے گئے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آج ہونے والی یہ بڑی عالمی شراکتیں اس وژن کا ثمرہ ہیں جس نے سعودی عرب کو ممتاز عالمی سرمایہ کاری مرکز میں تبدیل کردیا ہے، جہاں معاشی، ثقافتی اور سیاحتی قوتیں دنیا کی بڑی منڈیوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔
انجینئر المہاشیر نے مزید بتایا کہ ’فیشن آئی لینڈ کا منصوبہ مشرقی ریجن کے لئے منفرد اضافہ ثابت ہوگا اور سعودی عرب میں آنے والے مستقبل کے منصوبوں کا اہم سنگِ میل ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی شناخت اور ایسے سٹریٹجک مقام کو یکجا کرتا ہے جو قطر، بحرین، امارات اور عمان کو جوڑنے والی بین الاقوامی شاہراہ پر واقع ہے‘۔
’یہ منصوبہ خریداری، تفریح اور میزبانی کے مکمل تصور پر مبنی ہے جس میں فیشن آئی لینڈ ویلیج، فری پورٹ کا عالمی معیار کا آپریشن، ایک بوٹیک ہوٹل، لاسٹ ایگزٹ ایریا، وسیع سبز مقامات اور بچوں کے لئے مخصوص کھیلوں کے علاقے شامل ہوں گے۔

شیئر: