Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں گھناؤنی فلمیں نہیں بنانا چاہتا: اکشے کمار

فلم میں جہیز سے متعلق مسائل کو بھی موضوع بنایا گیا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
 بالی وڈ سٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ ’گھناؤنی فلمیں‘ نہیں بنانا چاہتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اکشے کمار نے اپنی فلموں کے بارے میں مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی فلمیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دیکھی جاسکتی ہیں۔
اکشے کمار کے مطابق وہ ’مختلف قسم کا کام کرنا چاہتے ہیں۔ کسی قسم کا تاثر نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو بھی فلم بنائیں وہ فیملی کے ساتھ دیکھی جانے والی ہوں۔‘
فلموں کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’گھناؤنی فلمیں نہیں بنانا چاہتا، چاہے وہ سوشل ڈرامہ طرز کی فلم ہو یا سائیکوتھرلر، فلم بناتے وقت اس کے پیغام اور کاروبار کو ذہن میں رکھتا ہوں۔‘
جمعرات کو اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ ریلیز ہورہی ہے جب کہ اسی روز عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بھی جاری کی جائے گی۔
اس سے پہلے اکشے کمار کی فلم سمراٹ پرتھوی راج ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بُری طرح ناکام رہی۔
اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کی کہانی ایک ایسے بھائی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی بہنوں کی شادی کرنے میں مشکلات  پیش آتی ہے اور اسی وجہ سے اس کی اپنی شادی بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

شیئر: