Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار جاں بحق

  کوئٹہ ..بلوچستان میں اتوار کی شام ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے میں4 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ضلع کیچ کی تحصیل مند میں ایف سی قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے ایف سی کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ایف سی کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا۔ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

 

شیئر: