Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں اونٹ میلہ جاری، 56 ملین ریال کے انعامات مقرر

’میلہ 44 دن جاری رہے گا جس میں کل 600 راؤنڈ ہیں، پوزیشن لینے پر پوائنٹ دیئے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شہر طائف میں ملک کا سب سے بڑا میلہ جاری ہے جہاں اونٹوں کی دوڑ پر مجموعی طور پر 56 ملین ریال کے انعامات مقررہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  اونٹ دوڑ مقابلے میں سب سے بڑا انعام ولی عہد کی تلوار ہے جو مقابلے میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والے اونٹ کے مالک کو دیا جائے گا۔
میلہ 44 دن جاری رہے گا جس میں کل 600 راؤنڈ ہیں اور مقابلے میں پوزیشن لینے پر پوائنٹ دیئے جاتے ہیں۔
مقابلے میں 14843 اوٹوں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ مالکان کا تعلق سعودی عرب، امارات، کویت، بحرین، قطر، عمان، سوڈان اور امریکہ سے ہے۔
اونٹوں کی مختلف نسلوں کے درمیان تیز رفتاری کا جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ ایک نسل سے تعلق رکھنے والے اونوں کےدرمیان بھی مقابلے ہوتے ہیں۔

شیئر: