Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائن سٹی میں سب سے پہلے بکنگ کراؤں گا: شہزادہ خالد الفیصل

’ایسا منصوبہ  اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ، یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت منفرد ہے‘ ( فوٹو: واس)
مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ سُپر ڈوم میں منعقد دی لائن سٹی نمائش کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ نمائش یکم اگست سے شروع ہوئی تھی اور 14 اگست تک جاری رہے گی۔
گورنر مکہ مکرمہ نے کہا ہے کہ ’دی لائن سٹی میں سب سے پہلے مکان بک کراؤں گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ سٹی 34  مربع کلو میٹر ہے، اس کی چوڑائی 200 میٹر اور مجموعی لمبائی 170 کلو میٹر ہوگی۔‘
’دی لائن سٹی سطح سمندر سے 500 میٹر اونچی ہوگی اور اس میں کل 90 لاکھ کی آبادی ہوگی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مستقبل کا منصوبہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ، یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت منفرد ہے‘۔
 

شیئر: