Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور قطر کے درمیان مشترکہ ادائیگی نظام متعارف

’سعودی ادائیگی سسٹم ’مدی‘ اور قطری ادائیگی سسٹم ’نابس‘ کے درمیان تعاون ہوگا‘ ( فوٹو: عکاظ)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریٹیل سیل کے لئے مشترکہ ادائیگی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ادائیگی سسٹم ’مدی‘ اور قطری ادائیگی سسٹم ’نابس‘ کے درمیان تعاون ہوگا۔
ساما نے کہا ہے کہ ’مدی کارڈ کے حامل افراد قطر میں خریداری پر ادائیگی کرسکتے ہیں جبکہ نابس کارڈ کے حامل قطری شہری یا وہاں مقیم غیر ملکی سعودی عرب میں اپنے کارڈ سے خریداری کی ادائیگی کرسکیں گے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان ریٹیل سیل پر ادائیگی خلیجی سسٹم کے تحت ہوگا‘۔
واضح رہے کہ خلیجی ادائیگی سسٹم کے تحت تمام خلیجی ممالک کے شہری اور مقیم غیر ملکی جن کے پاس مقامی بینکوں کے کارڈ ہیں وہ کسی بھی ملک کے اے ٹی ایم کو استعمال کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: