Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 انڈونیشیا سے گھریلو کارکنوں کو مملکت لانے کی اجازت

معاہدے پر دستخط انڈونیشی جزیرے بالی میں ہوئے (فوٹو: الاقتصادیہ )
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سے گھریلو عملہ سعودی عرب لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود ڈاکٹر عبداللہ ابوثنین نے انڈونیشیا کی وزیر افرادی قوت ایدا فوزیہ کے ساتھ انڈونیشی گھریلو عملے کی آمد کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ 
ریکروٹنگ ایجنسیاں اور کمپنیاں آج سے انڈونیشیا سے گھریلو کارکنوں کا عملہ منگوا سکتی ہیں۔
معاہدے پر دستخط انڈونیشی جزیرے بالی میں ہوئے۔ اس موقع پر سیکریٹری بین الاقوامی امور ڈاکٹر عدنان النعیم ، وزارت کی ٹیکنیکل ٹیم، وزارت خارجہ اور وزارت صحت کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 
انڈونیشیا کے ساتھ نیا معاہدہ وزارت افرادی قوت و سماجی  بہبود کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت انڈونیشیا سے گھریلو عملہ لانے کے عمل کو صرف ایک چینل کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کارکنوں کو لانے کے عمل میں سہولت پیدا کرنے اور آجر و اجیر کے حقوق  کے تحفظ کو یقینی  بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

شیئر: