Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گاڑی سے 54 کلو منشیات برآمد، مالک گرفتار

ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ایک شخص کو 54 کلوگرام منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جازان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس سے 54 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔
ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں غیرقانونی اشیا کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں سعودی حکام نے ایسے 70 افراد کو گرفتار کیا تھا جو 70 ٹن کے قریب خات اور 618 کلوگرام حشیش مملکت میں لانے کی کوشش کر رہے تھے۔

شیئر: