Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سعودی گرفتار، 4 کلو ہیروئن برآمد

کارروائی مکمل کرکے شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
محکمہ انسداد منشیات نے جازان ریجن میں ہیروئن لے جانے والے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے بتایا کہ  سعودی شہری کے قبضے  سے 4.2 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ 
محکمہ انسداد منشیات نے توجہ دلائی کہ مقامی شہری کو حراست میں لے کر ضبط شدہ ہیروئن سمیت پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ اس سے قبل اس کے  خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: