Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برتن دھونے اور گنجے پن سے ازدواجی خوشی کا کیا تعلق ہے؟

سروے کے مطابق خواتین کو گنجے اور فربہ مرد پسند ہوتے ہیں۔ فوٹو: انسپلیش
ازدواجی زندگی اور گھریلو خوشحالی کی تلاش نہ صرف عام لوگوں کو رہتی ہے بلکہ ماہرین اور سماجی ادارے بھی اس کے اسباب کی تلاش میں رہتے ہیں۔ 
سعودی عرب کے سیدتی میگزین کے مطابق خوشحال ازدواجی زندگی کی کئی وجوہات ہیں جن میں محبت اور فریق ثانی کے جذبات کا خیال رکھنا بھی شامل ہے۔
ایک ادارے نے شادی شدہ جوڑوں سے خوشحال ازدواجی زندگی کے اسباب معلوم کرنے کے لیے ایک سروے کیا۔ اس سے حاصل ہو نے والے نتائج حیران کن تھے۔
سروے کے مطابق مرد و خواتین جوڑوں نے کہا کہ موٹاپا ازدواجی زندگی میں خوشحالی کا ایک سبب ہے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ وہ فربہ مرد کو شریک حیات کے طور پر پسند کرتی ہیں جبکہ مردوں کا کہنا تھا کہ دبلی پتلی خواتین کے بجائے وہ فربہ خواتین کو پسند کرتے ہیں۔ 
سروے میں شامل خواتین نے بتایا کہ وہ گنج پن کے شکار مردوں کو پسند کرتی ہیں۔
بعض کا کہنا تھا کہ مرد گنجا ہو تو زیادہ پر کشش ہے بجائے یہ کہ اس کے لمبے اور ملائم بال ہوں۔ 
چھوٹے قد کی خواتین نے کہا ہے کہ وہ لمبے تڑنگے مرد کے ساتھ شادی کرنا پسند کرتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ لمبے تڑنگے مرد کے ساتھ زندگی گزارنا تحفظ کا احساس دلاتا ہے۔ 
سروے میں شامل مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ گھر میں برتن دھونے والا شوہر زیادہ خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے اور اس کی بیوی دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوش رہتی ہے۔ 
مردوں نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ گھر میں برتن صاف دھونے سے منفی جذبات اور خیالات دور ہوتے ہیں۔ 

شیئر: