Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ برس سے کم عمر بچے اجازت کے بغیر مسجد الحرام جا سکتے ہیں

پانچ برس سے زیادہ بچوں کےلیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا(فوٹو ٹوئٹر حرمین)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’پانچ برس سے کم عمر بچے کسی اجازت کے بغیر اپنے والدین کے ہمراہ مسجد الحرام میں داخل ہوسکتے ہیں‘۔
وزارت حج وعمرہ نے سنیچر کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’والدین اپنے پانچ برس سے کم عمر بچوں کو کسی اجازت کے بغیر ہمراہ لا سکتے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پانچ برس سے زیادہ بچوں کےلیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل بیان میں  کہا تھا کہ’ سیاحت اور وزٹ ویزوں پر دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے افراد عمرہ کرسکتے ہیں۔ ہر ویزے پر عمرے کی اجازت ہوگی‘۔ 
وزارت حج و عمرہ کے مطابق’ نجی ویزے اور فیملی ویزے پر آنے والے بھی اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں‘۔ 
وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ عمرے کے لیے مکمل ہیلتھ انشورنس سکیم حاصل کرنا ضروری ہے۔

شیئر: