Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کا احترام ترقی یافتہ انڈیا کے لیے اہم ستون: نریندر مودی

وزیراعظم مودی کی تقریر کے نکات پر سوشل میڈیا پر بھی مختلف قسم کی آراء اور تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔ (تصاویر: نریندر مودی)
انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی نے اپنے سننے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال بعد ان کے ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہونا چاہیے، نو آبادیاتی ذہنیت سے نجات حاصل کرنی چاہیے، اپنی جڑوں پر فخر ہونا چاہیے، اتحاد ہونا چاہیے اور شہریوں میں ذمہ داری کا احساس بھی ہونا چاہیے۔
پیر کو نئی دہلی کے لال قلعے پر خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے خاص طور پر خواتین کی برابری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا احترام ترقی یافتہ انڈیا کے لیے ایک اہم ستون ہے، ہمیں ’ناری شکتی‘ (خواتین کی طاقت) کو مزید بڑھانا چاہیے۔
وزیراعظم مودی کی تقریر کے نکات پر سوشل میڈیا پر بھی مختلف قسم کی آراء اور تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
روی نائر نامی صارف نے تین کلپس کو جوڑ کر وزیراعظم مودی کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں وہ ایک جگہ خواتین کو احترام دینے کی بات کرتے نظر آئے تو دوسری جانب ممتا بینرجی اور کانگریس جماعت کی خاتون رہنما پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔‘
اپو کتن نامی صارف نے بھی وزیراعظم مودی کے خواتین کے احترام کے حوالے سے بیان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’مودی کا لوگوں سے خواتین کی بے عزتی نہ کرنے کا کہنا ایسے ہے جیسے نتھو رام گوڈسے کا قتل نہ کرنے کا عزم کرنا۔‘

انشومن سیل نامی صارف نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ایسے وقت جب آزادی کے بعد سے اب تک انڈیا میں بے روزگاری کی شرح سب سے بلند ہے انڈین وزیراعظم نے نوجوانوں اور روزگار کے حوالے س کوئی بات نہیں کی۔‘
انہوں نے مزید لکھا ’میڈیا میں بھی بے شرم افراد اگلے 25 سال کا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہیں اور کوئی بھی مودی سے روزگار اور مہنگائی پر سوال نہیں کرتا۔‘

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی انڈین وزیراعظم کو داد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ثانیہ تلوار نے وزیراعظم مودی کے اقربا پروری سے متعلق بیان پر ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اشوک اپادھیا نامی صحاگی نے خواتین کے حوالے سے وزیراعظم مودی کے بیان پر لکھا ’2014 میں بھی انہوں نے والدین سے اپنے بیٹوں کے اعمال کی ذمہ داری لینے کا کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ بیٹوں پر بھی وہ پابندیاں لگائیں جو وہ اپنی بیٹیوں پر لگاتے ہیں۔‘

وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’میں نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے 25 سال ملک کے لیے وقف کر دیں، ہم مل کر ساری انسانیت کے لیے کام کریں گے۔‘

شیئر: