Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی سٹارٹ اپ کا مقصد ذیابطیس منجمنٹ کے معیار کو بہتر بنانا ہے‘

لیون خطے کا پہلا ڈیجیٹل تھیراپیوٹکس اسٹارٹ اپ ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ڈیجیٹل تھیراپیوٹکس سٹارٹ اپ لیون سعودی وژن 2030 کے تحت ’کوالٹی آف لائف‘ کے منصوبے کو پورا کرنے کے لیے مقامی آبادی کو راستہ فراہم کرنے کا خواہاں ہے اور اس کا مقصد ذیابیطس کے انتظام کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔
ذیابیطس کے عالمی دن سے قبل عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے لیون کی شریک بانی اور سی ای اوعبیرالعلیان نے کہا کہ ’لیون خطے کا پہلا ڈیجیٹل تھیراپیوٹکس اسٹارٹ اپ ہے جو مستقبل کی موبائل ایپ ہے جسے ڈاکٹر ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے تجویز کرے گا۔‘
انہوں نے مذید کہا کہ ’یہ فی الحال ایک فزیبلٹی سٹڈی سے گزر رہا ہے جو شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے لائف سٹائل اینڈ ہیلتھ ریسرچ سینٹر کے ساتھ شراکت میں ہے جس کے بعد ٹائپ 2 ذیابیطس کے انتظام میں ایپلی کیشن کی تاثیر کو ثابت کرنے کے لیے ایک تجرباتی کلینکل ٹرائل کیا جائے گا۔‘
ذیابیطس کا عالمی دن 1991 میں بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے خدشات کے جواب میں بنایا تھا۔
ذیابیطس کا عالمی دن 2006 میں اقوام متحدہ کی قرارداد  225 / 61 کی منظوری کے ساتھ اقوام متحدہ کا باضابطہ دن بن گیا اور یہ ہر سال 14 نومبر کو سر فریڈرک بینٹنگ کی سالگرہ کے دن منایا جاتا ہے جنہوں نے 1922 میں چارلس بیسٹ کے ساتھ مل کر انسولین دریافت کی تھی۔
ذیابیطس کے عالمی دن کی مہم ہر سال ایک سرشار تھیم پر مرکوز ہوتی ہے جو ایک یا زیادہ سال تک چلتی ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن 23-2021 کا تھیم ’ذیابیطس کی کیئر رسائی اگر ابھی نہیں تو کب؟‘
لیون کی سی ای اوعبیرالعلیان نے کہا کہ’ سعودی وزارت صحت کا مقصد ملک میں صحت کی خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے ایک جدید ماحولیاتی نظام میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ڈیجیٹل حل تخلیق کرنے کے لیے روشن ترین قومی ذہنوں کو قابل بنانا ہے۔ لیون کا مقصد ذیابیطس کے انتظام کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے ذاتی نوعیت کو یقینی بنانا ہے۔‘
 

شیئر: