Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں جدید شاہراہ کا افتتاح، سہولتیں کیا ہیں؟

شاہراہ کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کےحائل ریجن میں مثالی شاہراہ کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے علاقے کے عوام کو آسانی ہوگی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ عریجا اور جانین چوراہے کے درمیان حائل قصیم شاہراہ کا ایک حصہ ہے۔ مملکت کے تمام علاقوں کے لیے ایک مثال ہے۔ اسے عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ 

شاہراہ پر سہولتوں سے ٹریفک حادثات روکنے میں مدد ملے گی(فوٹو ایس پی اے)

شاہراہ 15.8 کلو میٹر طویل ہے۔ ایک خوبی یہ ہے کہ جانوروں کو چراگاہوں میں لانے لے جانے کے لیے خاص علامتیں لگائی گئی ہیں۔ ٹرکوں کے لیے سائڈ پارکنگ کا انتظام ہے۔ ۔ جگہ جگہ انتباہی بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔
ایک خصوصیت یہ ہے کہ  شاہراہ کے دونوں جانب دھاتی باڑ لگائی گئی ہے۔ شاہراہ پر زمینی پینٹ اور کیٹ آئیز بھی لگائی گئی ہیں۔ شاہراہ کو عبور کرنے کے لیے مختلف مقامات پر بالائی چوراہے بنائے گئے ہیں جو محفوظ گزر گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
شاہراہ پر دی جانے والی سہولتوں سے ٹریفک حادثات روکنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: