Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر حادثہ پر عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجیزہ کے مقامی چرچ میں آتشزدگی کے سانحہ پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں نے گہرے دکھ اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں  ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے  زخمی ہونے والوں کی مستقل صحت یابی کی خواہش کی ہے ۔
بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے مصر کے صدر اور وزیراعظم سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
اردن کے وزیراعظم بشیرالخصاونہ نے مصری حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 او آئی سی کی جانب سے مصر کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

تیونس کے صدر قیس سعید نے اپنے مصری ہم منصب سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعے کے بعد بذریعہ فون زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس المناک حادثے میں مصر کے ساتھ یکجہتی کے لیے او آئی سی  کی جانب سےمسلسل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
 

شیئر: