Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 109 رنز بنائے۔ (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 315 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 109 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 74، شاداب خان 48 اور آغا سلمان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے بیس ڈی لیڈے اور لوگن وین بیک نے 2،2 جبکہ ویوین کنگما نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز 71 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وکرم جیت سنگھ اور ٹام کُوپر نے 65،65 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف، نسیم شاہ نے 3،3 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: