Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں عرب نسل کے نایاب تیندوے کے ہاں دو بچوں کی پیدائش

سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ عرب نسل کے تیندوے کی مادہ نے دو مادہ بچوں کو جنم دیا۔
رائل کمیشن عرب نسل کے تیندوے کو نایاب ہونے سے بچانے کے لیے مربوط پروگرام چلا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جنگلی حیاتیات پر ریسرچ کرنے والے امیر سعود الفیصل  سینٹر میں بچوں کی پیدائیش ہوئی۔ سینٹر  تیندوے کی افزائش اور محفوظ قومی جنگل میں ان کی باز آباد کاری کا پروگرام چلا رہا ہے۔
عرب نسل کے تیندوے دنیا بھر میں ختم ہوتے جارہے ہیں۔ ان کی تعداد 200 سے زیادہ نہیں ہے۔
 تیندوے کی نسل ختم ہونے کی بڑی وجہ قدرتی ماحول کا نہ ملنا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران غیر قانونی شکار کی وجہ سے بھی ان کی تعداد پراثر پڑا ہے۔ 
العلا رائل کمیشن عرب نسل کے  تیندوے کے تحفظ کے لیے متعدد پروگرام چلا رہا ہے۔ شرعان محفوظ قدرتی جنگل میں عرب نسل کے چیتوں کے سینٹر کے ذریعے چیتوں کی نسل کی افزائش کا پروگرام ہے۔
دوسری جانب عرب نسل کے چیتوں کی فلاح کے لیے ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ رائل کمیشن نے اس کے لیے 25 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ 
رائل کمیشن متعدد اداروں کی شراکت سے بھی عرب نسل کے چیتوں کے تحفظ  کے  لیے کام کررہا ہے۔ ان میں عالمی آرگنائزیشن برائے  تحفظ قدرتی ماحول، پینتھرا آرگنائزیشن اور کیٹوسفیر آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے قابل ذکر ہیں۔ 
العلا کوعرب نسل کے چیتوں کا وطن مانا جاتا ہے۔ یہاں متعدد مقامات پر چٹانوں کے نقوش اس تاریخی سچائی کا حقیقی ثبوت ہیں۔ 

شیئر: