Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ ای ویزا کن ملکوں کے شہری حاصل کرسکتے ہیں؟

سعودی وژن 2030 کی پالیسی  کے تحت عمرہ کی اجازت ہوگی(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ 49 ممالک کے باشندے ای عمرہ ویزا  حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ویزے ان ممالک کے ان شہریوں کو ہی ملیں گے جو ویزے  کے مقررہ صحت اور قانونی ضوابط پورے کریں گے‘۔ 
الوطن اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ’کسی بھی قسم کے  ویزا ہولڈرز کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ سیاحت یا وزٹ ویزے پر آنے والے کسی بھی ملک کے شہری کو مملکت آمد پر عمرہ کا موقع مہیا کیا جائے گا‘۔  
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ’امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کے ویزہ رکھنے والوں کو بھی سعودی وژن 2030 کی پالیسی  کے تحت عمرہ کی اجازت ہوگی‘۔ 
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ جو لوگ عمرہ اور زیارت کے خواہشمند ہوں وہ رجسٹرڈ عمرہ کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں کے تعاون سے’مقام‘ پلیٹ فارم پر جاکر عمرہ ویزا جاری کراسکتے ہیں۔ انہیں اس حوالے سے مناسب عمرہ پیکیج کے انتخاب کا بھی موقع حاصل ہوگا‘۔ 
’مقام‘ پلیٹ فارم رجسٹرڈ ٹورسٹ کمپنیوں اورایجنسیوں کے تعاون سے بیرون مملکت سے زائرین کو عمرہ ویزے کے اجرا کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ 
 

شیئر: