Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کا قدیم تاریخی سکول جہاں چھ طلبا او تین اساتذہ تھے

سکول میں 15 برس تک تدریس کا سلسلہ جاری رہا (فوٹو: ایس پی اے)
قومی بحالی ورثہ اتھارٹی نے قدیم عمارتوں کے تحفظ پروگرام کے تحت نجران ریجن کے ایک قدیم تاریخی سکول کی عمارت کو پرانے انداز میں دوبارہ تعمیر کر دیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نجران ریجن میں الامیریہ سکول کو 1362 سال ہجری میں تقریباً 85 برس قبل اس دور میں مروجہ مواد چکنی مٹی اور گارے سے تعمیر کیا گیا تھا۔

تاریخی قدیم سکول گورنر پیلس کے قریب ابا السعود محلے میں تھا اسی مناسبت سے اس کا نام السعودیہ سکول بھی پڑ گیا۔
قدیم  تاریخی سکول چار کلاس رومز پر مشتمل تھا، اندرونی صحن  کا مجموعی رقبہ 75 مربع میٹر پرمحیط تھا۔ ابتدائی دور میں سکول کے طلبا کی کل تعداد 6 جبکہ اساتذہ تین تھے۔ سکول میں 15 برس تدریس کا سلسلہ جاری رہا۔

وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت کو دیکھتے ہوئے سکول کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا جس کے بعد اس کی عمارت متروک ہو گئی اور وقت کے اثرات اس پر نمایاں ہو گئے۔
قومی تحفظ و بحالی ورثہ اتھارٹی نے سکول کی ازسرنو تعمیر کے منصوبے پرعمل کرتے ہوئے اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا اور علاقائی تعمیرات کے ماہرین کی ٹیم کی نگرانی میں سکول کی اصل شکل بحال کر دی۔

شیئر: