Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گھر کے سامنے چوری ہونے والی گاڑی کا معمہ حل

گاڑی کی چابی مالک سے دس روز قبل کھو گئی تھی(فوٹو العربیہ)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے گھر کے سامنے سے گاڑی کی چوری کا معمہ حل کرلیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ’گاڑی کے مالک نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ گھر کے سامنے اس کی گاڑی سے چوری کی گئی ہے‘۔ 
گاڑی کی چوری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے کررہے تھے۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پولیس سٹیشن طلب کیا تھا۔ 
گاڑی ریاض کے الیاسمین محلے سے دس روز قبل چوری ہوئی تھی۔ اس کے مالک کا دعوی تھا کہ گاڑی ماسٹر کی کے ذریعے چرائی گئی ہے۔ مالک کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔
عام طور پر پولیس اہلکار غلط طریقے سے پارک کی جانے والی گاڑیوں کو ماسٹر کی کے ذریعے لے جاتے ہیں۔
ریاض پولیس نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ’ اس کی طرف سے گاڑی اٹھائے جانے کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے‘۔ 
 فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی سے ایک شخص اترا اور گھر کے قریب پارک گاڑی میں بیٹھا اور اسے لے کر فرار ہوگیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ’ گاڑی کی چابی مالک سے دس روز قبل کھو گئی تھی۔ گاڑی چرانے کے لیے وہی چابی استعمال کی گئی ہے‘۔

شیئر: