Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شاہ اردن کو مبارکباد

’ولی عہد نے تہنیتی مکتوب میں نیک جذبات کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم کو بیٹے کی منگنی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے تہنیتی مکتوب میں نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم کی منگنی کی اطلاع ملی ہے‘۔
’اس پر ہمیں خوشی ہوئی ہے اور ہم نئے جوڑے کے لیے پر مسرت زندگی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: