Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

19 اگست کو روپے کے مقابلے امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کا شرح تبادلہ

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جمعہ 19 اگست کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کا شرح تبادلہ 214.65 روپے رہا۔
گزشتہ چند روز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بہتر ہونے کے بعد جمعرات کو اس میں تعطل آیا تھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 8 پیسے کم ہو کر 214.95 روپے ہو گئی تھی۔
19 اگست کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 57.15، اماراتی درہم 58.43، کویتی دینار 698.02، عمانی ریال 557.55 اور بحرینی دینار کی قیمت 569.38 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کا شرح تبادلہ255.86 اور یورو کی قدر 216.66 روپے رہی۔

شیئر: