Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں فوجی ٹرک کو حادثہ، 9 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے نو فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی فوج کا ایک ٹرک آج صبح باغ کے علاقے شجاع آباد میں نالے میں گر گیا تھا جس کے نتیجے میں نو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔‘
زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ منگلا گیرژن میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا، کور کمانڈر راولپنڈی اور دوسرے فوجی حکام نے نماز جنازہ ادا کی۔
ہلاک ہونے والوں فوجی اہلکاروں کی نعشیں ان کے آبائی قصبوں کو روانہ کی جائیں گی جہاں ان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین ہو گی۔

شیئر: