Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیندوے کا گائے پر حملہ، ویڈیو مونال ریسٹورنٹ کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک تیندوے کو گائے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی ہوئی نظر آرہی ہے جس میں ایک تیندوے کو ایک گائے کو دبوچے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
یہ ویڈیو پاکستانی صحافی محسن رضا خان کی جانب سے منگل کو شیئر کی گئی تھی۔ ایک منٹ 13 سیکنڈ کی اس ویڈیو کے آخر میں تیندوا آخر اس گائے کا شکار کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور گائے کو گھسیٹتے ہوئے لے جاتا ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ صحافی محسن رضا خان نے لکھا ’مونال ریسٹونٹ کی طرف جاتے ہوئے اسلام آباد۔‘ اس کیپشن میں شاید ان کی مراد یہ تھی کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کی ہے۔
ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو تو بلکل اصلی ہے لیکن اس کا اسلام آباد سے کوئی تعلق نہیں۔

یوٹیوب پر یہ ویڈیو ’رانی کھیت‘ نامی چینل کی طرف سے 15 اگست 2022 کو شیئر کی گئی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا تھا کہ یہ ویڈیو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بشولی میں سڑک سے گزرنے والے ایک کار سوار نے بنائی تھی۔

یہ ویڈیو یوٹیوب پر 15 اگست کو پوسٹ کی گئی تھی۔ (تصویر: سکرین شاٹ)

اس حوالے سے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی سربراہ سینا سعید خان نے بھی وضاحت جاری کرتے ہوئے لکھا ’برائے مہربانی ہمارے تیندؤں کو تنہا چھوڑدیں ویسے ہی انہیں بے رحمی سے مارا جارہا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’تیندوے کی جانب سے گائے پر حملہ کرنے کی حالیہ ویڈیو ایک ایسے واقعے کی ہے جو انڈیا میں رونما ہوا ہے۔‘
رینا کا کہنا ہے کہ ’یہ واقعہ نتھیا گلہ یا پیر سوہاوا روڈ پر یہ کہیں بھی پاکستان میں نہیں ہوا۔‘

شیئر: