Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز گِل کے کمرے میں چھاپہ، ’پستول برآمد‘

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ’پستول کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں۔‘ (فوٹو: شہباز گِل)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گِل کے پارلیمنٹ لاجز میں واقع گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر ’تھوریا سیٹلائٹ فون اور پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔‘
اسلام پولیس کے مطابق پیر کو رات گئے ایس ایس پی کی سربراہی میں شہباز گل کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا۔
 پولیس شہباز گل کو ہتھکڑی میں پارلیمنٹ لاجز لائی تھی جبکہ کمرے میں تلاشی کے دوران شہباز گل وہاں موجود تھے۔
دوسری جانب شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ’پستول کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں۔‘
واضح رہے کہ شہباز گِل کو نو اگست کو بنی گالہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
پیر کو عدالت نے شہباز گِل کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

شیئر: