Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرم ایجنسی ،دھماکے میں مرنے والے12ہوگئے

پشاور ...قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں دھماکے سے مرنے والے 12 ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی وین گودر سے پاراچنار جارہی تھی ۔ زخمیوں میں مردم شماری ٹیم کے 2 ارکان شامل ہیں۔کرم ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے غیر ملکی خبر رسا ں ایجنسی کو بتایا کہ سڑک کے کنارے بم نصب تھا جیسے ہی مسافر وین قریب سے گزری ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کرنے کے لئے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پارہ چنار بھجوا دیا گیا۔دریں اثناءوزیراعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر: